31 اگست، 2016، 12:17 AM

ہندوستان کا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت کی حمایت پر امریکہ کا شکریہ

ہندوستان کا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت کی حمایت پر امریکہ کا شکریہ

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاہے کہ ہندوستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت کی حمایت پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے دہلی میں امریکی وویر خارجہ جان کیری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت کی حمایت پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ سشما سوراج نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دوہرے معیار نہیں ہو سکتے ،کوئی بھی ملک دہشتگردوں کیلئے پناہ گاہیں فراہم نہیں کر سکتا،نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت پر امریکی حمایت کے شکر گزار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہناتھا کہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کے دوران دہشتگردوں کےخلاف معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے ،دونوں ممالک مل کر نہ صرف اپنے عوام بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے بارے میں امریکہ کا خود مؤقف متضاد ہے امریکہ ہی وہ ملک ہے جس نے سعودی عرب کے ساتھ ملکر پہلے طالبان، پھر القاعدہ اور پھر داعش کو تشکیل دیا اور آج یہی وہابی دہشت گرد تنظیمیں دنیا بھر کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔

News ID 1866581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha